بھارت نے تین پاکستانی قیدی رہا کر دئیے، واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)بھارت نے تین پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا، جنہیں واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان منتقل کر دیا گیا۔

پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے مطابق رہا کیے گئے قیدیوں میں اصغر علی، رمضان اور محمد ادریس شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق بھارتی حکام نے قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد پاکستانی شہریوں کو ہائی کمیشن کے حوالے کیا، جس کے بعد انہیں وطن واپس بھیج دیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button