رانا ثنا اللہ کا اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے رابطہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایک بار پھر رابطہ ہوا ہے، رانا ثنا اللہ کی جانب سے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ٹیلی فونک گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق رانا ثنااللہ اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزائی کے درمیان آج اہم ملاقات متوقع ہے، ملاقات میں ملکی اور غیر ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تنائو کم کرنے کے لیے بھی بات چیت ہو گی، بانی چئیرمین عمران خان کی صحت کے حوالے سے بھی بات ہوگی۔



