پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ رنگ لے آیا،حکومت نے اسپیشل اکنامک زون ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پیپلز پارٹی کے احتجاج کے بعد حکومت نے اسپیشل اکنامک زون ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے آج صدر مملکت آصف زرداری کے دستخط کے بغیر اسپیشل اکنامک زونزآرڈیننس جاری کرنے پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا تھا۔

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صدر کے دستخط کے بغیر اسپیشل اکنامک زونزآرڈیننس جاری کرنے پرپارلیمانی پارٹی اجلاس بھی بلانے کا اعلان کیا۔

تاہم حکومت نے  پیپلز پارٹی کے احتجاج کے بعد اسپیشل اکنامک زون ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے آئین کے آرٹیکل 89/2 کے تحت آرڈیننس واپس لینے کی ایڈوائس دی۔

مزید خبریں

Back to top button