وزیرِ اعظم سے جاپانی ہم منصب کا رابطہ، امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات پر تبادلۂ خیال، پاکستان کے سفارتی کردار کی ستائش

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف کو جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائیچی کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی، جس میں جاپانی وزیراعظم نے پاکستان کے اہم سفارتی کردار کو سراہا۔

وزیرِ اعظم تاکائیچی نے جنگ بندی اور مذاکرات کے انعقاد میں پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا۔ انہوں نے امن قائم کرنے کے عمل کی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور اسے علاقائی استحکام اور عالمی توانائی سلامتی کے لیے اہم قرار دیا۔

جاپانی وزیر اعظم نے کہا کہ  پاکستان نے جنگ بندی اور مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کیا۔ جاپان امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ علاقائی استحکام اور عالمی توانائی کی سکیورٹی کیلئے یہ عمل نہایت اہم ہے

وزیرِ اعظم نے جاپانی ہم منصب کی نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ اور ایران کے وفود کے اسلام آباد میں ہونے والے تفصیلی مذاکرات پر شکر گزار ہیں، اور پاکستان جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

وزیرِ اعظم نے پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا، جسے جاپانی وزیرِ اعظم نے بھی سراہا، دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں

Back to top button