پاکستانی تمباکو کی برآمدات تاریخ میں پہلی بار ماہانہ بلند ترین سطح کو چھو گئی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) پاکستانی تمباکو کی برآمدات نے تاریخ میں پہلی بار ماہانہ بلند ترین سطح کو چھو لیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اکتوبر 2025 میں تمباکو کی برآمدات 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو اب تک کا ریکارڈ ہائی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 26-2025 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں تمباکو کی برآمدات کا حجم 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا، جو گزشتہ مالی سال 25-2024 کی اسی مدت کے دوران 6 کروڑ 81 لاکھ ڈالر تھا۔

پاکستانی تمباکو کی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے تین ماہ میں 8 فیصد زیادہ رہی۔

ماہرین کے مطابق تمباکو کی برآمدات میں اس اضافے کی بنیادی وجوہات میں عالمی طلب میں اضافہ، بہتر کوالٹی کنٹرول اور برآمدی پالیسی میں سہولتیں شامل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button