2026 کی پہلی سہ ماہی میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی ہوگی،شزا فاطمہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ دوہزار چھبیس کی پہلی سہ ماہی میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی ہو جائے گی۔

وزیرآئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں کہا چین نے سی پیک سے ہماری معیشت کو زندہ کیا ،  دوست ملک نے ساٹھ  ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ذریعے ہمارے انفراسٹرکچر کے پورے نظام میں نئی جان ڈالی ۔ اب سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع ہو رہا ہے۔

وزیر آئی ٹی نے کہا کہ زونگ نے پاکستان میں دوہزار تیس ڈیجیٹل روڈ میپ کے تناظر میں بھی بڑی سرمایہ کاری کی ہے،  حکومت پاکستان ڈیجیٹل نیشن ایجنڈے کو کامیابی سے آگے بڑھا رہی ہے ۔ سیٹلائٹ انٹر نیٹ پر کام تیزکردیا گیا۔ توقع ہے کہ اے آئی بیسڈ کلاؤڈ سروس اگلے سال کے وسط تک دستیاب ہوگی۔ دوہزار چھبیس کی پہلی سہ ماہی میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی بھی ہوگی ۔

مزید خبریں

Back to top button