پاکستان اور ایران کی علاقائی صورتحال پر تفصیلی بات چیت

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا جائزہ اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے تجارت، رابطہ کاری اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے علاقائی امن و ترقی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button