پاکستان آئیڈل فراڈ نکلا،فنکاروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے

معروف صحافی نعیم حنیف نے پاکستان آئیڈل کے بڑے فراڈ کا انکشاف کردیا۔پاکستان آئیڈل دراصل امریکی شو ’امریکن آئیڈل‘ کا ایک پاکستانی ورژن تھا جو بھارت میں بھی انڈین آئیڈل کے نام سے بہت مشہور ہے جہاں اس کے اب تک ایک درجن سے زائد سیزن ہوچکے ہیں۔پاکستان آئیڈل کا کا پہلا سیزن تقریباً ایک دہائی قبل نشر ہوا تھا اور پھر اسے ایک دہائی بعد بڑے پیمانے پر دوبارہ شروع کیا گیا۔بڑے ناموں پر مشتمل ججز پینل اور بڑے چینلز پر نشریات کے باعث یہ ایک کامیاب منصوبہ نظر آ رہا تھا، لیکن اب اس شو کو معطل کر دیا گیا ہے۔اگرچہ ناظرین کو بتایا گیا کہ پاکستان آئیڈل جنگ اور معاشی مسائل کی وجہ سے نشر نہیں ہو رہا، لیکن اب اصل حقیقت سامنے آ رہی ہے۔پاکستان کے سب سے بڑے گلوکار راحت فتح علی خان، بلال مقصود، اداکار وگلوکار فواد خان اور گلوکارہ زیب بنگش جیسے ججز کی موجودگی میں اچانک معطلی مشکوک لگ رہی تھی۔رپورٹس کے مطابق اسی دوران فوٹوگرافر احسن قریشی نے ادائیگی نہ ہونے پر شو کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔

پاکستانی صحافی کا کہنا تھا کہ پاکستان آئیڈل نہیں بلکہ ’فراڈ آئیڈل‘ ہے، شو کے تمام وینڈرز، گرافکس سے لے کر لائٹس تک، کسی کو بھی ادائیگی نہیں کی گئی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ معروف ججز اور فنکاروں، جن میں راحت فتح علی خان اور فواد خان شامل ہیں، ان کے تقریباً 50 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔

صحافی نے دعویٰ کیا کہ سب کو خاموش رہنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور شو بنانے والی کمپنی الگ الگ طریقوں سے ان سے رابطہ کر رہی ہے تاکہ وہ متحد نہ ہو سکیں۔

مزید خبریں

Back to top button