پاکستان کاملکی کرنسی سے منسلک اسٹیبل کوائن متعارف کرانے کا اعلان

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان نے ڈیجیٹل فنانس کے شعبے میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اپنے روپیے کی پشت پناہی والے اسٹیبل کوائن کے اجرا کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ویرا (VARA) کے چیئرمین ثاقب نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نہ صرف اسٹیبل کوائن لانچ کرے گا بلکہ ساتھ ہی سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی (CBDC) پر بھی کام جاری ہے۔

چیئرمین ثاقب کے مطابق اسٹیبل کوائن کا مقصد مالیاتی نظام کو جدید بنانا، بین الاقوامی ادائیگیوں کو آسان کرنا اور کرپٹو معیشت کے بڑھتے ہوئے رجحانات کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ حکومت ڈیجیٹل مالیاتی فریم ورک کو مضبوط بنانے کے لیے ریگولیٹری اداروں، اسٹیٹ بینک اور ٹیکنالوجی پارٹنرز کے ساتھ مل کر ایک جامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان اپنا لوکل اسٹیبل کوائن کامیابی سے لانچ کر لیتا ہے تو اس کے ذریعے بینکنگ ٹرانزیکشنز، ای کامرس، فنانشل ٹیکنالوجی اور ریمیٹنسز کے شعبوں میں بڑی تبدیلی آسکتی ہے۔ اس اقدام سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور پاکستانی ڈیجیٹل مارکیٹ میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کا اعتماد بھی بڑھے گا۔

مزید خبریں

Back to top button