کراچی سے اغوا شہری لاڑکانہ سے بازیاب

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)لاڑکانہ پولیس نے رتودیرو بائی پاس کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے تھانہ بلوچ کالونی کی حدود سے مبینہ طور پر اغوا کیے گئے وکیل محمد اشرف کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے.
پولیس کے مطابق اغوا کاروں نے مغوی کی کار جامشورو میں چھوڑ کر دوسری گاڑی میں منتقل کیا تاہم مختلف مقامات پر ناکابندی کے باعث ملزمان مغوی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے، بازیاب وکیل محمد اشرف کو کراچی منتقل کیا جا رہا ہے.
بازیاب ہونے والے وکیل نے اپنی بازیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لاڑکانہ پولیس کا شکریہ ادا کیا.



