پاکستانی’’ایلو ایلو‘‘طیارے کی بھارت میں لینڈنگ،بھارت کو پریشانی لگ گئی

ممبئی(انٹر نیشنل ڈیسک)انڈین ریاست ہماچل پردیش کے ایک گاؤں میں سنیچر کی صبح ایک جہاز نما غبارہ اترنے سے گاؤں میں سنسنی پھیل گئی کیونکہ اس غبارے پر انگریزی اور اردو میں ’پی آئی اے‘ (پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز) لکھا ہوا تھا۔پاکستانی غبارہ اونا ضلع کے گاؤں چیلیٹ میں ایک مکان کی چھت پر اترا۔ مالک مکان سچدیو سنگھ نے بتایا کہ ان کے بیٹے کو مکان کی چھت پر ایک جہاز نما غبارہ ملا جس پر ’پی آئی اے‘ لکھا ہوا تھا۔انھوں نے فورا اس کی اطلاع دولت پور پولیس سٹیشن کو دی۔روی پال نے مزید بتایا کہ ’اس میں کوئی مشکوک چیز جیسے کوئی چپ یا کیمرہ وغیرہ نہیں ملا۔ اس میں غبارہ بنانے والی کمپنی یا کسی ملک کا نام بھی نہیں لکھا ہوا۔ ہم مزید تفتیش کر رہے ہیں۔ چند مہینے پہلے بھی اسی طرح کا ایک غبارہ تھانے کے برہم پور گاؤں میں ملا تھا۔ اس وقت ہم نے انڈین فضائیہ کے افسروں کو بلایا تھا لیکن انھیں بھی اس غبارے میں کوئی مانیٹر یا چپ وغیرہ نہیں ملی تھی۔ولیس اہلکاروں نے پاکستان کی سرحد سے ملنے والی ریاستوں پنجاب اور راجستھان کی پولیس سے بھی رابطہ کیا جہاں سے ایسے غباروں کے ملنے کی خبریں آئی تھیں۔ پولیس نے اس طرح کے غبارے بنانے والی فیکٹریوں میں بھی پوچھ گچھ کی۔



