قومی ہاکی ٹیم کا مینجمنٹ کیخلاف بغاوت کا اعلان، ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ نہ کھیلنے کی دھمکی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)قومی ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے بعد آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ گئی تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کوئی نمائندہ کھلاڑیوں کے لیے ایئرپورٹ نہ پہنچا، قومی کپتان نے ٹیم مینجمنٹ کے خلاف بغاوت کا اعلان کر دیا۔
لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان قومی ہاکی ٹیم عماد شکیل بٹ نے کھلاڑیوں کے ہمراہ ٹیم مینجمنٹ کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ٹیم مینجمٹ کے ساتھ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ نہیں کھیلیں گے۔
کپتان قومی ہاکی ٹیم عماد شکیل بٹ کا کہنا تھا کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران ٹیم مینجمنٹ نے ہوٹل کیا اور نہ ہی اچھی جگہ مہیا کی، کھلاڑی خود کھانا پکاتے رہے اور کپڑے دھوتے رہے، ایسی صورتحال میں ٹیم کیسے پرفارم کرسکتی ہے۔



