پاکستان ہاکی بحران سنگین، پی ایچ ایف اور کھلاڑیوں کے مذاکرات ناکام، کیمپ بائیکاٹ برقرار

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) اور قومی ہاکی کھلاڑیوں کے درمیان کیمپ بائیکاٹ کے معاملے پر ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں نے اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کرتے ہوئے ٹریننگ کے بائیکاٹ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف کی جانب سے ہونے والی میٹنگ میں صدر میر طارق حسین بگٹی نے شرکت کی اور کھلاڑیوں کو اگلے جمعے تک واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی۔ تاہم کھلاڑی اس پیشکش سے مطمئن نہ ہوئے۔
قومی ہاکی کھلاڑیوں نے واضح کیا ہے کہ وہ کیمپ میں موجود تو رہیں گے لیکن ٹریننگ میں حصہ نہیں لیں گے ۔



