ایران پر حملے کے بعد پاکستان نے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ایران پر حملے کے بعد پاکستانی دفتر خارجہ نے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔

پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی ٹریول ایڈوائزری میں حفاظت اور سیکیورٹی کے پیشِ نظر پاکستان شہریوں کو ایران کے سفر سے گریز کا مشورہ دیاگیاہے۔

دفترخارجہ کی جانب سے کہاگیاہے کہ ایران میں موجود پاکستانی محتاط رہیں ، غیر ضروری نقل و حرکت محدود کریں اور پاکستانی سفارتی مشنز سے مسلسل رابطے میں رہیں.

 مزید معلومات کے لیے پاکستانی شہری قریبی پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کریں۔

مزید خبریں

Back to top button