پاکستان کی برآمدات جنوری میں پہلی بار 3 ارب ڈالر سے تجاوز، تجارتی ترقی میں تاریخی سنگِ میل

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے)ایس آئی ایف سی کی معاشی اور تجارتی حکمت عملی کے نتیجے میں پاکستان نے برآمدات اور تجارتی ترقی میں تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔

جنوری میں پاکستان کی برآمدات پہلی بار 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں، جو ملکی زرمبادلہ، وسیع روزگار کے مواقع اور اقتصادی خودمختاری کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

پاکستان بیورو آف سٹاٹسٹکس کے مطابق برآمدات میں تقریباً 35 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ درآمدات میں تقریباً 5 فیصد کمی سے تجارتی خسارہ نمایاں طور پر محدود ہوا۔ مالی سال کے پہلے سات ماہ میں مجموعی برآمدات 18 ارب ڈالر اور درآمدات 40 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

اس تاریخی برآمدی اضافہ اور تجارتی سرگرمیوں میں مضبوط پیش رفت کو ملکی معیشت کے لیے خوش آئند قرار دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button