ایران سے پاکستانیوں کا انخلا جاری، تین روز میں 377 طلبا و زائرین بحفاظت وطن واپس

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) ایران میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستانی شہریوں کے انخلا کا عمل مسلسل جاری ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گبدریمدان سرحدی پوسٹ کے ذریعے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ مرحلے میں 11 طلبا اور 33 زائرین سمیت مجموعی طور پر 44 پاکستانی شہری بحفاظت پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ وطن واپسی پر تمام افراد کو ضروری امیگریشن اور سیکیورٹی مراحل مکمل کرنے کے بعد ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گزشتہ تین روز کے دوران ایران سے 142 پاکستانی طلبا اور 235 سے زائد زائرین سمیت مجموعی طور پر 377 پاکستانی شہریوں کو بحفاظت وطن واپس لایا جا چکا ہے۔

حکام نے بتایا کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور ایران میں موجود دیگر پاکستانی شہریوں کی محفوظ واپسی کے لیے متعلقہ ادارے مکمل رابطے میں ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button