پاکستان اوریورپی یونین کا دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان اور یورپی یونین نے اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے تمام شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق برسلز میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی نمائندہ کایا کالاس کی مشترکہ صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پلان کے تحت دو طرفہ تعاون کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
فریقین نے تجارت، معیشت اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کا اعادہ کیا ۔ اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال بھی زیر غور آئی ۔ تنازع فلسطین کے حل میں پیشرفت کا خیر مقدم کیا گیا ۔ فریقین نے افغانستان میں بگڑتی سماجی اور معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا۔



