پاکستانی سفارتخانے نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ہدایات جاری کردیں

ریاض(جانوڈاٹ پی کے)مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے تناظر میں سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے نے مملکت میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے ہدایات جاری کردی۔

سفارت خانے کی جانب سے سعودی عرب میں موجود پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ  سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور سوشل میڈیا پر ایسا کوئی مواد شیئر کرنے سے گریز کریں جو مملکت کے قوانین کے منافی ہو۔

ریاض میں پاکستانی سفارت خانے نے اپنے اعلامیے میں بتایا ہے کہ سفارت خانہ پاکستانی شہریوں کی معاونت کے لیے چوبیس گھنٹے فعال ہے اور  اس مقصد کے لیے ٹیمیں ائیرپورٹ اور سفارت خانے دونوں مقامات پر تعینات ہیں تاکہ پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پاکستانی شہری ریاض میں پاکستانی سفارت خانے یا جدہ میں قونصل خانے سے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

پاکستانی سفارت خانہ، ریاض

لینڈ لائن:  +9660114887272، +9660114884111، +9660114884222

موبائل: +966576284980، +966560505030

پاکستانی قونصلیٹ جنرل، جدہ

لینڈ لائن: +966126689149، +966126692371

موبائل: +966590008295، +966536617573

 

مزید خبریں

Back to top button