پاکستان میں اصلاحاتی اقدامات سے معیشت مستحکم، سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ رہے ہیں،امریکی میڈیا کا اعتراف

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)عالمی میڈیا نے معیشت میں بہتری کا اعتراف کرلیا۔ امریکی جریدے کے مطابق حکومت کی اصلاحاتی پالیسیوں سے پاکستان میں معاشی استحکام آرہا ہے۔
امریکی جریدے یو ایس اے ٹو ڈے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نئی بنیادوں پرترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ اصلاحات سرمایہ کاری کے منظرنامے کو بدل رہی ہیں۔ معدنیات ایک اور تیزی سے بڑھتا ہوا شعبہ ہے ۔ سیاحت اور ہوٹلنگ میں بھی اہم مواقع سامنے آ رہے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان نجی شعبے کے ساتھ طویل المدتی ترقی کی بنیادیں مضبوط کر رہا ہے ۔ اقدامات پاکستان میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کا اہم ستون ہیں ۔ بینکنگ شعبے نے ڈیجیٹل رجحان کے تحت صارفین کو جدید سہولیات فراہم کیں ۔



