ایران کے سعودی عرب اور خلیجی ملکوں پرحملوں کے باعث پاکستان کیلئے غیر جانبدار رہنا آسان نہیں ہوگا، الجزیرہ

دوحہ(جانوڈاٹ پی کے)ایران کی جانب سے سعودی عرب اور پڑوسی خلیجی ملکوں پر حملوں نے پاکستان کو مشکل صورتحال سے دوچار کردیا ہے۔
عرب ٹی وی چینل الجزیرہ کے تجزیے کے مطابق بڑھتے ہوئے ایرانی حملوں کے باعث پاکستان کےلیے تنازع میں غیر جانبدار رہنا آسان نہیں ہوگا۔
الجزیرہ نے لکھا کہ پاکستان اب تک ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوشش کررہا ہے جبکہ ایرانی قیادت کو سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے دفاعی معاہدے کا خیال رکھنے کا پیغام بھی دے رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق فی الحال اسلام آباد کا سب سے مضبوط کارڈ سفارت کاری ہی ہے لیکن اگر سعودی توانائی تنصیبات اور انفرا اسٹرکچر پر حملے بڑھتے ہیں تو سعودی عرب پاکستان سے دفاع میں تعاون کا کہہ سکتا ہے ۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان معاہدے کے تحت اپنے وعدے پورے نہیں کرتا تو پاک سعودی تعلقات کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔



