دیپال پور:یوم پاکستان کے موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی زیر صدارت پرچم کشائی کی تقریب

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی) یوم پاکستان 23 مارچ کے حوالہ سے تقریب میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نےسلامی ایلیٹ و پیرا فورس نے مارچ پاسٹ کامظاہرہ پیش کیا
تقریب میں مسلم لیگ نواز کے رہنما چوہدری فیاض ظفر ضلعی انتظامیہ، دیگر محکموں کے افسران، زندگی کے مختلف شعبوں کے افراد سمیت سول اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید، ایم پی اے میاں محمد منیر اور ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے پرچم کشائی کی تقریب کے دوران قومی ترانہ بجایا گیااس موقع پر شرکاء نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے ملکی استحکام کے لیے خصوصی دعا کی ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید نے کہا کہ آج کے دن کا مقصد وطن کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے یوم پاکستان وطن عزیز سے تجدید عہد کا دن ہے یہ دن ہمیں وطن کے لیے دی گئی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہےعلامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے پاکستان کا خواب دیکھا اور قائد اعظم محمد علی جناح نے اسے عملی جامہ پہنایاحب الوطنی کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے فرائض دیانتداری سے سرانجام دیں آئیں ملکر وطن عزیز کی ترقی اور سربلندی کے لیے محنت کریں۔



