ہم سیمی فائنل نہیں بلکہ فائنل کھیلیں گے، شاداب خان کا عزم

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہےکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل نہیں بلکہ فائنل بھی کھیل کر جائیں گے۔
شاداب خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ان سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ سیمی فائنل تک یہیں ہیں؟
جواب میں شاداب نے کہا سیمی فائنل نہیں بلکہ ہم فائنل بھی کھیل کر جائیں گے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 61 رنز سے شکست ہوئی۔
پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں آخری گروپ میچ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف کھیلے گی اور یہ میچ ڈو اینڈ ڈائی کی صورت اختیار کرگیا ہے کیونکہ پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کے لیے نمیبیا سےمیچ جیتنا ضروری ہے۔
پاکستان اور نمیبیا کا میچ بارش کی نذرہوجائے تب بھی پاکستان سپر ایٹ میں پہنچ جائےگا۔



