مصباح الحق اور سرفراز احمد قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے رکن بن گئے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں 2 سابق کپتانوں کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی ویب سائٹ پر سلیکشن کمیٹی کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے جس کے مطابق مصباح الحق اور سرفراز احمد قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن بن گئے ہیں۔

سلیکشن کمیٹی میں عاقب جاوید اور اسد شفیق برقرار ہیں اور اب قومی سلیکشن کمیٹی 4 اراکین پر مشتمل ہے۔

خیال رہے کہ علیم ڈار نے 3 روز قبل سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button