14سال بعد بنگلا دیش کی قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی، واٹر سلیوٹ کیساتھ خوش آمدید

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) 14سال بعد پاکستان  اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطہ بحال ہوگیا، بنگلادیش کی قومی ائیرلائن کی پرواز کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرگئی۔

 بنگلا دیش کی قومی ائیرلائن بیمان  کی پہلی پرواز  ڈھاکا  سےکراچی ائیرپورٹ پر پہنچی۔ پرواز کی آمد پر خصوصی انتظامات کیےگئے اور  پرواز کو واٹر سلیوٹ پیش کیا گیا۔

بیمان ائیرلائن کی آمد پر کراچی ائیرپورٹ پر خصوصی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا، تقریب میں  گورنر سندھ، بنگلادیشی ہائی کمشنر اور ائیرپورٹ حکام  نے شرکت کی۔

اس موقع پر جزبانی مناظر بھی دیکھنے میں آئے، پاکستان میں موجود بنگالی کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کیا کہ وہ کم خرچ میں اپنے پیاروں سے ملنے بنگلادیش جاسکیں گے۔

خیال رہے کہ ڈھاکا اور کراچی کے درمیان پرواز کا دورانیہ 3 گھنٹے ہے، براہ راست پروازیں بند ہونے کے باعث بنگلادیش جانے والے مسافروں کو براستہ دبئی مہنگا اور طویل سفر کرنا پڑتا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button