پاک فوج ملک کی سلامتی کی ضامن،قوم ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، طارق محمو د گھمن

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) سیاسی وسماجی شخصیت طارق محمو د گھمن نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کی سلامتی کی ضامن ہے اور قوم ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جو افواجِ پاکستان ملکی امن کے لیے پیش کر رہی ہیں افغانستان کی جانب سے پاکستان پر کیے جانے والے مسلسل حملوں کے پیچھے دشمن قوتوں کا گٹھ جوڑ کارفرما ہے، جن میں بھارتی کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی ان کی پیشہ ورانہ و قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے ‘نئی قیادت میں تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی مزید مضبوط ہو گی،فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کمان میں افواج پاکستان کا مورال بلند ہوا ہے اور مسلح افواج نے عالمی سطح پر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہماری بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی،افواج پاکستان ہماری آن اور پہچان ہے ملک پاکستان قیامت تک قائم و دائم رہیگا پاکستان ایٹمی طاقت ہے اس کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے پاکستان کیساتھ غداری کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،پاکستان کی بہادر مسلح افواج ملک کیساتھ ساتھ سرحدوں پر بھی قیام امن کیلئے تاریخے کردار ادا کر رہی ہے۔



