آپریشن غضب للحق کامیابی سے جاری، پاک افواج نے طور خم سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹ تباہ کر دی

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)آپریشن غضب للحق میں  پاک افواج کی افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق طور خم سیکٹر میں پاک فوج نے افغان طالبان پوسٹ کو نشانہ بنایا، پاک فوج کے حملےمیں افغان طالبان کی پوسٹ تباہ ہوگئی۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج اپنے اہداف کے حصول تک افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کے ٹھکانوں اورفوجی تنصیبات کو نشانہ بناتی رہے گی۔

اس سے  قبل پاک افواج نے 16 مارچ کی شب کابل اور ننگر ہار میں افغان طالبان کی فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان حملوں میں پاک افواج نے کابل میں دو مقامات پر ٹیکنیکل سپورٹ انفرااسٹرکچر اور ایمونیشن اسٹوریج کو مؤثر انداز میں تباہ کیا۔

مزید خبریں

Back to top button