پاک فوج کی مؤثر جوائی کارروائی میں مہمند سیکٹر کے قریب افغان طالبان چوکیاں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج افغان فورسز کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف مؤثر اور فیصلہ کن جوابی کارروائی کر رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مہمند سیکٹر کے قریب افغان طالبان چوکیاں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے اور متعدد مورچے خالی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی سے دشمن کے ٹھکانے تباہ ہوئے جبکہ دیگر مورچے بھی مؤثر کارروائی کے بعد خالی ہو گئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور بلا اشتعال جارحیت کے خلاف بھرپور جواب دینے کیلئے ہر لمحہ پرعزم ہیں اور دشمن کے ہر اقدام کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔



