پاکستانی آرم ریسلرز کی ایشین چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی، دو گولڈ اور ایک سلور میڈل جیت لیے

دبئی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کے آرم ریسلرز نے ایشین آرم ریسلنگ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے دو گولڈ اور ایک سلور میڈل اپنے نام کر لیے۔

عثمان بٹ نے بائیں ہاتھ کی 85 کلوگرام کیٹگری میں طلائی تمغہ جیتا جبکہ دائیں ہاتھ کی 85 کلوگرام کیٹگری میں انہوں نے سلور میڈل حاصل کیا۔ متین آصف نے دائیں ہاتھ کی 75 کلوگرام کیٹگری میں سلور میڈل جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔چیمپئن شپ کا انعقاد دبئی میں کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button