افواجِ پاکستان ملٹی ڈومین وارفیئر کیلئے مکمل تیار، جدید جنگی مشقوں کا انعقاد

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)افواج  پاکستان بدلتے جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ملٹی ڈومین آپریشنز کے لیے بھرپور تیاری میں مصروف ہے۔

افواج پاکستان کی جانب سے ملٹی ڈومین آپریشنز کی مشقوں میں فضائی، زمینی اور سائبر آپریشنز کا مربوط انداز میں استعمال کیا گیا۔

ملٹی ڈومین آپریشنز میں الیکٹرانک  وارفیئرکو مشترکہ  حکمت عملی کے تحت  دشمن کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے جب کہ فضائی  اور  دورمار کرنے والے ہتھیاروں اورکثیرالمقاصد ڈرونز کے ہم آہنگ استعمال سے دشمن کی نقل و حرکت نا ممکن بنا دی جاتی ہے۔

ملٹی ڈومین آپریشنز کے تحت تباہ کن بمباری، سائبر اور انفارمیشن آپریشنز سے  دشمن کی فیصلہ  سازی کی صلاحیت مفلوج کی جاتی ہے۔

جنگی مشقیں افواج پاکستان کی ملٹی ڈومین آپریشنز  کی منصوبہ بندی کا واضح ثبوت ہیں۔

یہ جنگی مشقیں واضح ثبوت ہیں کہ افواج پاکستان کی ان کے مؤثرعملی نفاذ کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button