قومی اسمبلی میں پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کی تفصیلات پیش

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)قومی اسمبلی پاکستان کے اجلاس میں وزارت دفاع کی جانب سے ملکی و بین الاقوامی ایئرلائنز کی منسوخ اور تاخیر کا شکار پروازوں کی تفصیلات پیش کر دی گئیں۔

وزارت دفاع کے مطابق سال 2025 کے دوران ملکی ایئرلائنز کی 8,158 پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ 12,972 پروازیں 15 منٹ سے زائد تاخیر کا شکار رہیں۔

اسی طرح بین الاقوامی ایئرلائنز کی 920 پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ 9,558 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

وزارت دفاع نے بتایا کہ ایئرلائنز کی کارکردگی اور پروازوں کی باقاعدگی کی مستقل بنیادوں پر نگرانی کی جاتی ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والی ایئرلائنز کے خلاف ریگولیٹری کارروائی بھی کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق بار بار پروازیں منسوخ کرنے یا تاخیر کا شکار ہونے والی ایئرلائنز کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے اور جرمانے عائد کیے گئے۔

مزید بتایا گیا کہ فروری 2026 میں ایک نجی ایئرلائن کو پروازوں کی منسوخی پر مسقط میں سلاٹس میں کٹوتی اور جرمانے کی سزا بھی دی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button