پاک فضائیہ کی افغانستان میں حملے شروع، طالبان کا ہیڈکوارٹر اور ننگر ہار کے اندار براایمبونیشن ڈیپو تباہ

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)پاک فضائیہ کی افغانستان میں کارروائی کے دوران طالبان کا ہیڈکوارٹر اور ننگر ہار کے اندار براایمبونیشن ڈیپو تباہ کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے افغانستان میں فضائی کارروائی کی گئی ہے اور طالبان رجیم کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں۔ جن میں طالبان کا ہیڈکوارٹر بھی شامل ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان کا آپریشن غضب للحق جاری ہے، چن چن کر افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان رجیم کی کواڈکاپٹر کے ذریعے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کی ناکام کوشش کی، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے تمام کواڈ کا پٹرز گرادیے گئے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری جاری ہے، افغان طالبان رجیم کے 44 اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ڈرونز کے ذریعے چن چن کرطالبان ریجیم کی پوسٹوں کونشانہ بنایا جارہا ہے۔

دوسری جانب وزارت اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے پاک افغان سرحد کے متعدد مقامات پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس کا پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری اور مؤثر جواب دیا جا رہا ہے۔

بیان کے مطابق چترال، خیبر، مہمند، کرم اور باجوڑ کے سیکٹرز میں طالبان فورسز کو منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغان طالبان رجیم کو بھاری جانی نقصان ہوا ہے جبکہ متعدد چوکیاں اور سازوسامان تباہ کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستان اپنی علاقائی سالمیت اور اپنے شہریوں کی حفاظت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button