پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی 10 مارچ کو ہوگی، پی ٹی اے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان میں فائیو جی کی سروس متعارف کرانے کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی 10 مارچ کو ہوگی، حتمی شیڈول متعلقہ فریقین سے وسیع مشاورت کے بعدطے کیا گیا، 10 مارچ کو نیلامی کا مقصد شفاف اور بھرپورشرکت پر مبنی نیلامی یقینی بناناہے۔
اعلامیے کے مطابق منظورشدہ ٹائم لائن ٹیلی کام آپریٹرز اور ممکنہ بولی دہندگان کو مناسب تیاری کا وقت ملے گا، پی ٹی اے بولی میں زیادہ سے زیادہ شرکت کوممکن بنانے کیلئے پرعزم ہے۔



