شکریہ پاکستان:جنگ ٹلتے ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی شروع

​لاہور: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی انتھک سفارتی کوششیں رنگ لے آئی ہیں، جس کے نتیجے میں امریکہ اور ایران نے دو ہفتوں کے لیے جنگ بندی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے پاکستانی قیادت کے احترام میں اور ان کے دیے گئے امن فارمولے پر غور کرنے کے لیے حملے مؤخر کیے ہیں۔ اسی طرح ایرانی وزیرِ خارجہ عباس اراغچی نے بھی پاکستان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی کی تصدیق کی ہے۔

​اس بریک تھرو کے بعد اب پوری دنیا کی نظریں 10 اپریل پر لگی ہوئی ہیں، جب اسلام آباد میں ایک تاریخی امن کانفرنس منعقد ہونے جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس (J.D. Vance) اور ایرانی اعلیٰ حکام سمیت عالمی وفود اس مذاکراتی عمل میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ ایران نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ صرف پاکستان کی سرزمین پر خود کو محفوظ تصور کرتا ہے، کیونکہ اس سے قبل دیگر ممالک میں ان کی قیادت کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ یہ پاکستان کی بہت بڑی سفارتی فتح ہے کہ عالمی طاقتیں تنازعات کے حل کے لیے اسلام آباد کا رخ کر رہی ہیں۔

 جنگ بندی کے اس اعلان کے ساتھ ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آنا شروع ہو گئی ہے، جس کے اثرات جلد پاکستان میں مہنگائی کی کمی کی صورت میں نظر آئیں گے۔ اگرچہ اسرائیل اور مودی نواز عناصر اس امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کر سکتے ہیں، لیکن پاکستان کی چوکس قیادت ہر سازش پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ 10 اپریل کے مذاکرات خطے میں مستقل امن کی بنیاد ثابت ہوں گے، جس کے لیے پوری قوم دعاگو ہے۔

​پاکستان کی اس عظیم کامیابی کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے گوہر بٹ کا یہ وی لاگ دیکھیں:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button