ایران امریکا کشیدگی،فریقین راضی ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فریقین نے اتفاق کیا تو پاکستان ہمیشہ مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔

نجی ٹی وی  نے ترجمان دفترخارجہ سے سوال کیا کہ کیا ایران امریکا مذاکرات پاکستان میں ہو رہے ہیں؟

اس سوال پر ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے جواب دیا کہ اگرفریقین نے اتفاق کیا تو پاکستان ہمیشہ مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

ترجمان دفترخارجہ طاہر  اندرانی نے امریکی نشریاتی ادارے  سی این این سے  بھی گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ  اگر  فریقین رضامند ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

ادھر ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان کسی بھی قسم کا کوئی مذاکراتی عمل جاری نہیں ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا  کہ رواں ہفتے کے اختتام پر ہونے والی بات چیت کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان 15 نکاتی معاہدہ طے پایا ہے۔

یاد رہےکہ اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اس ہفتے کے آخر میں امریکا اور ایران کے اعلیٰ حکام کی میٹنگ اسلام آباد میں ہوسکتی ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بات چیت اس مرحلے تک پہنچ رہی ہے کہ اس ہفتے پاکستان کے شہر اسلام آباد میں اعلیٰ امریکی اور ایرانی حکام کے درمیان ایک ممکنہ ملاقات ہو سکتی ہے۔

 اس حوالے سے برطانوی اخبار نے بھی لکھاکہ پاکستان خود کو ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کے لیے ایک مرکزی ثالث کے طور پر پیش کر رہا ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق سینئر  پاکستانی حکام ایرانی عہدے داروں اور امریکی نمائندہ خصوصی وٹکوف اور امریکی صدر کے داماد جیراڈ کشنر کے درمیان بیک چینلز  رابطے کروا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button