خودکش دھماکوں کے جواب میں افغانستان میں7 دہشت گرد کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا ، پاکستان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان نے خودکش دھماکوں کے جواب میں افغان سرحد پر دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، 7 دہشت گرد کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے باقاعدہ بیان سامنے آگیا ہے، پاکستان نے کہا کہ خودکش دھماکوں کے جواب میں پاکستان کی جانب سے افغانستان میں کارروائی کی گئی۔
پاکستان نے کہا کہ افغان سرحد پر دہشت گرد ٹھکانوں کونشانہ بنایا گیا ہے، انٹیلی جنس کی بنیاد پر 7 دہشت گرد کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا، پاکستانی طالبان اور اس کے اتحادیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے
آئی ایس کےپی کے ٹھکانوں کوسرحدی علاقے میں نشانہ بنایا گیا، دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو درستگی اور مکمل اہلیت کےساتھ نشانہ بنایا گیا۔
پاکستان نے کہا کہ حالیہ خودکش دھماکوں سے متعلق شواہد موجود ہیں، اسلام آباد کے امام بارگاہ، باجوڑ اور بنوں میں دھماکے ہوئے، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بنوں میں ایک اور واقعہ پیش آیا۔
دہشتگردوں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے پاکستان نے مزید کہا کہ خوارج نے دہشت گردانہ حملے افغانستان میں مقیم قیادت، ہینڈلرز کی ہدایت پر کیے، حملوں کی ذمہ داری فتنہ خوارج اور اتحادیوں نے قبول کی۔


