پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔

اس سلسلے میں پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا۔

نئے نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود 23 مارچ  تک بند رہے گی۔

بھارت کے تمام رجسٹرڈ ملٹری اور سول طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یاد رہےکہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button