وزیر اعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے اہم ملاقات،سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ،یمن تنازع فوری حل،کشیدگی ختم

رحیم یارخان(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں کشیدگی ختم کرانے کے لیے متحرک ہو گیاہے اور اس سلسلے میں  وزیراعظم شہبازشریف نے رحیم یار خان میں یو اے ای کے صدر  شیخ محمد بن زاید النہیان  سے ملاقات کی جس دوران  یمن کی صورتحال پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے وفد کے ساتھ یو اے ای  کے صدر سے ملاقات کی ، ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف دہرایا اور یمن کی صورتحال پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔ پاکستان نے سعودی عرب کے بعد یو اے ای کو بھی اعتماد میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ سے رابطے پر بھی یو اے ای صدر کو اعتماد میں لیا گیا، پاکستان نے معاملہ طاقت کے بجائے افہام و تفہیم سے حل کرنے کا مشورہ دیا، وزیراعظم شہباز شریف نے دو برادر ممالک میں کشیدگی ختم کرانے کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی، وزیراعظم کی قیادت میں وفد  یو اے ای کے صدر  شیخ محمد بن زاید النہیان  سے ملاقات کے بعد رحیم یار خان سے واپس روانہ ہو گیا۔

مزید خبریں

Back to top button