وزیر اعظم اور امیرقطرکے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہبازشریف اور امیر قطرشیخ تمیم بن حمدالثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ امریکا ایران کشیدگی کے تناظر میں مشرق وسطیٰ کی حالیہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے سفارتی حل کے ذریعے کشیدگی کم کرنے کیلئے قطرکی کوششوں کو سراہا۔ کہا پاکستان بھی علاقائی امن واستحکام کیلئے اپنا مثبت کردارادا کرتا رہے گا۔ٹیلی فونگ گفتگو کے دورام دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ رفتارپر اطمینان کا اظہار کیا۔ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنےکےعزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم اورامیر قطر نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ پیشرفت پر بات چیت کی۔وزیراعظم نے خطے میں امن، مذاکرات اورثالثی کے فروغ میں قطر کے فعال تعمیری کردارکو سراہا۔ کہا سفارتی حل کےذریعے کشیدگی کم کرنے کیلئے قطرکی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ پاکستان بھی علاقائی امن واستحکام کیلئےاپنامثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ دونوں رہنماؤں نے خطےکی صورتحال اورحالیہ پیشرفت پرقریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔



