پاکستان نے آئی سی سی کو بڑے مالی نقصان سے بچا لیا

ممبئی اور کولمبو کے ائیر ٹکٹ میں اضافہ

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان نے آئی سی سی کو بڑے مالی نقصان سے بچا لیا.پاکستان کی جانب سے میچ کھیلنے کی رضامندی کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ائیر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا.ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاکستان نے آئی سی سی کو بڑے مالی نقصان سے بچا لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کے فیصلے سے آئی سی سی کے174ملین امریکی ڈالرز بچ گئے۔بھارتی میڈیا کے اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا ہے۔پاکستان کی جانب سے میچ کھیلنے کی رضامندی کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ائیر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ٹکٹ کی قیمت میں ابتدائی طور پر10ہزار سے60ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے جبکہ کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔اس سے قبل شائقین کی جانب سے ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے کیے گئے جبکہ کئی شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔واضح رہے کہ آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد حکومت پاکستان نے قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button