ہاکی ورلڈ کپ2026 کے شیڈول کا اعلان،پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

عالمی سطح کا یہ میگا ایونٹ 15 اگست سے 30 اگست 2026 تک جاری رہے گا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے میچز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔عالمی سطح کا یہ میگا ایونٹ 15 اگست سے 30 اگست 2026 تک جاری رہے گا، جس میں دنیا کی بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے ایکشن میں نظر آئیں گی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، قومی ہاکی ٹیم عالمی کپ میں اپنے سفر کا آغاز 15 اگست (بروز ہفتہ) کو انگلینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی۔ یہ میچ نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹل وین کے مشہور ویگنر ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوگا۔قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ 17 اگست (بروز پیر) کو ویلز کے خلاف کھیلے گی۔ یہ مقابلہ بھی ویگنر ہاکی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے اور پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اور ہائی وولٹیج مقابلہ 19 اگست (بروز بدھ) کو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ شائقینِ ہاکی جس سنسنی خیز مقابلے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں، وہ ویگنر ہاکی اسٹیڈیم، نیدرلینڈز میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے منعقد ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button