ہمیں معاف کردوپلیز!پاک بھارت میچ کیلئے بیک ڈوررابطے
بھارت کی پاکستان سے منت سماجت

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے باقاعدہ آغاز میں2روز سے بھی کم وقت رہ گیا ہے ایسے میں پاکستان کی خاموشی آئی سی سی کا تناؤ بڑھانے لگی ہے۔ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے حکام کو پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے بھارتی میچ کے بائیکاٹ سے متعلق آفیشل کمیونیکیشن کا انتظار ہے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اعلان کے بعد ہماری جانب سے بات دوہرانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے بھی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے کی اجازت نہ ملنے کا حکومتی خط کونسل میٹنگ میں پیش نہیں کیا تھا۔عالمی گورننگ باڈی نے معاملے کا جائزہ لینے کیلئے فوری طور پر میٹنگ بلانے کا ارادہ ملتوی کردیاہے۔اس معاملے کو پس پردہ حل کرنے کی کوششوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیصلے سے پریشان کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی پاکستان کو منانے کے لیے راستے تلاش کرنے لگی ہے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے معاملے پر پاکستان سے پس پردہ بات چیت کرے گا اور اس کے لیے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کو ذمہ داری سونپ دی ہے۔



