بھارت کے خلاف جیت پاکستان کی ہی ہوگی!

لاہورقلندرکے سی ای او عاطف رانا’’بیٹھک‘‘کے مہمان بن گئے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)بھارت کے خلاف جیت پاکستان کی ہی ہوگی۔!لاہورقلندرکے سی ای او عاطف رانا’’بیٹھک‘‘کے مہمان بن گئے۔سینئراینکر پرسن سید عمران شفقت کی میزبانی میں سینئر صحافی امدادسومرو،سعید چودھری،توصیف خان،ملک شکیل،نور اللہ نے بھی پروگرام میں عاطف رانا کیساتھ گپ شپ لگائی۔

عاطف رانا نے’’بیٹھک‘‘میں کھل کر بات کرتے ہوئے تمام رازوں سے بھی پردہ اٹھادیا۔ان کا کہنا تھاگراس روٹ لیول سے کام شروع کیا،ہمارے ہاں انٹرٹینمنٹ کا فقدان تھا،میں نے سوچا کے میں کوئی تھیم پارک بنالولیکن پھر پی ایس ایل آگیا،پاکستان میں کرکٹ سے بڑا کوئی پلیٹ فارم نہیں ہے۔پاکستان کا دل لاہورہے اور اسی لئے ہم نے لاہور کی ٹیم خریدلی۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ہمیں کہا گیا پاکستان میں ٹیلنٹ ختم ہوگیا ہے،یہ باتیں آن سکرین بڑے بڑے لیجنڈزنے کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پھر ہم ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے پنجاب کے گلی کوچوں میں پھیل گئے اورٹیلنٹ تلاش کرنا شروع کردیا۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button