پاک فوج کا’’مذاکرات‘‘کرنے سے صاف انکار

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے’’مذاکرات‘‘سے صاف صاف انکار کردیا۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ تحریک انصاف اسٹبلشمنٹ کے ساتھ مزاکرات کرنے کیلئے تیار ہے تو اس بارے میں آپ کیا کہیں گے؟۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نےدوٹوک الفاظ میں کہا کہ مذاکرات کرنا ہماراکام نہیں ہے،یہ کام حکومت کے کرنے کا ہے ہم کسی بھی سیاسی جماعت کیساتھ مزاکرات نہیں کریں گے ،جس کو بھی مزاکرات کرنے ہیں وہ حکومت کےساتھ مذاکرات کرے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے تمام سیاسی جماعتیں ایک جیسی ہیں،ہم سب کا احترام کرتے ہیں

مزید خبریں

Back to top button