بنگلہ دیش نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں8وکٹوں سے شکست دیدی

میر پور(جانوڈاٹ پی کے)پہلے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے ہوئے کامیابی سمیٹ لی۔بنگلہ دیش نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 115 رنز کا ہدف 15.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر انتہائی آسانی کے ساتھ عبور کر لیا جس میں تنزید حسن 67 کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلیں، جبکہ نجم الحسن نے 27 رنز بنائے ۔
اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پوری قومی ٹیم صرف 114 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے جس میں صاحبزادہ فرحان 27 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ۔



