بنگلہ دیش نے پاکستان کوتیسرے ون ڈے میں شکست دیکر سیریز جیت لی

ڈھاکہ(جانوڈاٹ پی کے)بنگلہ دیش نے تیسرے ونڈے میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 11رنزسے شکست دے کرسیریز2-1سے جیت لی ہے۔
تین ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 291 رنز کا ہدف دیا۔
میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر 290 رنز بنائے۔ بنگلادیش کے باز تنزید حسن نے 107 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ لٹن داس نے 41، سیف حسن نے 36 اور نجم الحسن شانتو نے 27 رنز بنائے، توحید ہریدوئے نے 44 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شاہین آفریدی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔میرپور میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
ٹیم کے دوکھلاڑی شمائل حسین اور حسین طلعت انجرڈ تھے،پاکستان کی جانب سے غازی غوری اور سعد مسعود نے ڈیبیو کیا ہے۔



