سلمان علی آغا کامتنازع رن آؤٹ

بنگالی بولر تنقید کی زد میں آگیا

ڈھاکہ(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستانی بلے باز سلمان علی آغا کا رن آؤٹ ایک متنازع صورت اختیار کرگیا، جس پر میدان میں کچھ دیر کے لیے کشیدگی کا ماحول دیکھنے میں آیا۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب بنگلہ دیش کے کپتان مہدی حسن مرزا کی گیند پر پاکستانی کپتان محمد رضوان نے سیدھا شاٹ کھیلا۔ گیند بولر کے پاؤں سے ٹکرا کر قریب ہی گرگئی۔ اس دوران سلمان علی آغا کریز سے باہر نکل آئے اور انہوں نے گیند اٹھا کر بولر کو واپس دینے کی کوشش کی۔

تاہم اسی لمحے مہدی حسن مرزا تیزی سے آگے بڑھے، سلمان علی آغا سے پہلے گیند اٹھائی اور فوری طور پر وکٹوں پر دے ماری۔ امپائر نے اس اپیل پر سلمان علی آغا کو رن آؤٹ قرار دے دیا، جس کے بعد پاکستانی بیٹر واضح طور پر برہم دکھائی دیے۔

پویلین کی جانب جاتے ہوئے سلمان علی آغا نے اپنے غصے کا اظہار کیا، جس پر بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر لٹن داس بھی کچھ ناراض نظر آئے۔ بعد ازاں محمد رضوان، امپائر اور دیگر کھلاڑیوں نے سلمان علی آغا کو سمجھا بجھا کر صورتحال کو ٹھنڈا کیا۔

متنازع آؤٹ کی وائرل ویڈیو پر شائقین کرکٹ نے شدید تنقید کرتے ہوئے اسے اسپورٹس مین شپ کے منافی قرار دیا اور کہا کہ بنگلادیشی کھلاڑی بھی بھارتی کھلاڑیوں کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔

کئی صارفین کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے رولز کے مطابق یہ آؤٹ ہے لیکن اس میں اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ نظر نہیں آتا۔

مزید خبریں

Back to top button