پاکستان بنگلہ دیش سیریز’’لٹک‘‘گئی
وجہ بنگلہ دیش کے حالات یا کچھ اور۔۔۔؟

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان سپر لیگ11اور قومی ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کا معاملہ مشکوک ہوگیا۔پی ایس ایل11کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کے بنگلہ دیش ٹور میں رد و بدل کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم نے مارچ، اپریل میں بنگلہ دیش کا دورہ کرنا ہے۔مجوزہ دورے کے دو ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے،دورے کے شیڈول میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچز بھی شامل ہیں۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل 11 کا انعقاد 26 مارچ سے 3 مئی کے درمیان کا اعلان کیا ہے۔پی ایس ایل شیڈول کے باعث بنگلہ دیش سیریز کی ری شیڈولنگ زیر غور ہے۔پاکستان اور بنگلہ دیش بورڈز کے درمیان سیریز کے حوالے سے مشاورت بھی جاری ہے۔سیریز میں میچز کی تعداد برقرار رہے گی،متبادل ونڈو تلاش کی جا رہی ہے،دو ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں،مناسب وقت پر نئی تاریخوں کا اعلان ہوگا،وائٹ بال سیریز میں ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میچز کی ترتیب میں رد و بدل ہو سکتا ہے۔پی سی بی سے مشاورت کے بعد بنگلہ دیش بورڈ جلد باضابطہ شیڈول جاری کرے گا۔



