پہلا ون ڈے:عرفات منہاس کی تباہ کن بولنگ،آسٹریلیا200رنز پر ہی ڈھیر

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا ہے۔راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی پوری ٹیم 45 ویں اوور میں 200 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔آسٹریلیا کی جانب سے میھتیو رن شا نے61، میتھیو شارٹ نے55 رنز بنائے۔میتھیو کوہنمین نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عرفات منہاس نے 32 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ ابرار احمد نے 2 جب کہ کپتان شاہین آفریدی، سلمان آغا اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔خیال رہےکہ پاکستان ٹیم نے آج ون ڈے کرکٹ میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، پاکستان ایک ہزار ون ڈے میچز کھیلنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا اور بھارت ایک ہزار ون ڈے میچز مکمل کرچکے ہیں۔شاہین آفریدی کا کہنا تھا پاکستانی ٹیم ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں آج اپنا ہزارواں میچ کھیل رہی ہے، پاکستان کیلئے ہزارویں میچ میں شرکت اور کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم کیلئے یہ تاریخی موقع ہے، کوشش کریں گے کہ عمدہ پرفارمنس پیش کریں اور میچ میں کامیابی حاصل کریں۔

مزید خبریں

Back to top button