بھارت کی شہہ پر افغانستان کو’’پنگا‘‘ مہنگا پڑ گیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)افغانستان نے بھارت کی شہہ پرپاکستان کیساتھ پنگالے لیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے اندر سے اُڑنے والے کواڈ کاپٹرزکوافغان مہاجرین کے کیمپوں سے اُڑائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق طالبان رجیم کے اہم رہنماؤں ملا ہیبت اللہ اور ولی محسود کے مارے جانے کی اطلاعات میڈیا میں گردش کررہی ہیں۔

سینئر اینکر پرسن سید عمران شفقت نے اپنے وی لاگ میں انگوراڈا پوسٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فورسز نے چیک پوسٹ پر اپنا قبضہ دوبارہ کرلیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پوسٹ پاکستان کی ہی تھی لیکن سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے یہ پوسٹ افغانستان کو دے دی تھی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے افغانستان کی جانب سے کئی چیک پوسٹوں پر کواڈ کاپٹرز کے ذریعے حملوں کی کوششیں ناکام بنادی ہیں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button