پاکستانی مشن کو افغانستان میں کام بند کرنے کی وارننگ؟افواہیں دم توڑ گئیں

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)افغانستان میں پاکستانی سفارتی مشن کو ملک چھوڑنے کی تاحال کوئی ہدایت نہیں ملی ہیں۔ذرائع کے مطابق افغانستان کے دیگرشہروں میں پاکستانی قونصلیٹ اور کابل میں سفارتخانہ معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں. سفارتی ذرائع نے کہاہے کہ افغانستان میں پاکستانی سفارتی مشن کو ملک چھوڑنے کی تاحال کوئی ہدایت نہیں ملی ہیں، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق سفارتخانے خبروں کے ذریعے نہیں بند کئے جاتے، اس کا طریقہ کار ہوتا ہے،ابھی تک دونوں ممالک کی جانب سے ایسا کوئی اقدام نہیں کیا گیا ،پاکستان کے سفیرعبید نظامانی اس وقت کابل میں موجود ہیں، افغانستان کے دیگر شہروں میں پاکستانی قونصلیٹ اور کابل میں سفارتخانہ معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں، پاکستان سفارتخانے میں آج بھی افغان شہریوں کیلئے ویزا سروسز جاری رہی ہیں،افغان حکومت سفارتی آداب کے خلاف کوئی اقدام کرتی ہے تو اسی مناسبت سے جواب جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button